سڈنی ٹیسٹ پہلے دن کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر365 رنز بنا لئے

Australia's David Warner raises his bat celebrate making 100 runs against Pakistan during their cricket test match in Sydney, Australia, Tuesday, Jan. 3, 2017. (AP Photo/Rick Rycroft)

سڈنی:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا ٹیم نے پہلےدن کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنالئے ہیں۔تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو کینگروز بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئےایک کپتان کے فیصلے کو درست ثا بت کیا ۔میزبان ٹیم کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر تھے جنھوں نے 95 گیندوں پر 113 رنز کی شانداراننگز کھیلی۔ انھیں وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے بازعثمان خواجہ تھے جو صرف 13 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے انہیں بھی وہاب ریاض نے شکار کیا۔جبکہ کپتان اسمتھ 24 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز رینشا نے شاندار سینچری اسکور کی اور وہ 167 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جب کہ ان کا ساتھ ہینڈزکومب دے رہے جو کہ 40 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیان اوپنر سمیع اسلم کی جگہ شرجیل خان اور سہیل خان کی جگہ عمران خان کو شامل کیا گیا جبکہ میزبان ٹیم نے اسٹیو اوکیف اور کارٹ رائٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پہلے ہی 2-0 سے اپنے نام کرچکا ہے،میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دی اور پھر میلبرن ٹیسٹ میں اننگز اور 18 رنز سے آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*