سڈنی ٹیسٹ کینسر کے مریضوں کے لئے فنڈ زاکٹھا کرنے کے لئے پنک ڈے منایا گیا

سڈنی ٹیسٹ کینسر کے مریضوں کے لئے فنڈ زاکٹھا کرنے کے لئے پنک ڈے منایا گیا

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرےروز  کرکٹ گراؤنڈ میں میک فاؤنڈیشن کی جانب سے کینسر کے مریضوں کے لئے فنڈ زاکٹھا کرنے کے لئے پنک ڈے منایا گیا۔پنک ڈے کا مقصد میگرا فاؤنڈیشن کے لئےعطیات جمع کرنا ہے ۔اس دن کی مناسبت سے سڈنی ٹیسٹ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی پنک کیپس دی گئی تھیں ۔سڈنی میں آج کا پہلا سیشن بارش کی نذر ہوگیا لیکن اس کے باوجود شائقین نے بڑی تعداد میں اسٹیڈم کا رخ کیا۔کسی نے پنک چھتری ہاتھ میں تھامے رکھی تو کوئی پنک ٹی شرٹ میں اسٹیڈیم پہنچا ۔وکٹ کے دونوں اطراف بھی گلابی رنگ کے اسٹمپس لگائے ۔کمنٹیٹرز بھی گلابی کپڑوں میں ملبوس ہیں ۔پنک ڈے ٹیسٹ اب سال نو پر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کی روایت بن گئی ہے جس کا مقصد میگرا فاؤنڈیشن کے لئےعطیات جمع کرنا ہے۔ میگرا فاونڈیشن سابق فاسٹ بولر گلین میگرا کی اہلیہ کے کینسر سے انتقال کے بعد بنائی گئی ۔پنک ٹیسٹ سے تین لاکھ نوے ہزار ڈالرز جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*