سیاستدانوں کو کرپشن پر سزائے موت دینی چاہیے: جمشید دستی

سیاستدانوں کو کرپشن پر سزائے موت دینی چاہیے: جمشید دستی

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ نا اہل شخص کو پارٹی صدر بننے کا کوئی حق نہیں ہے ، قومی اسمبلی کو تماشہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہیے اور ان کے کیسز کا فیصلہ 10 دن میں ہونا چاہیے، سیاستدانوں کو کرپشن پر سزائے موت دینی چاہیے۔عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو کرپشن پر سزائے موت دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ جمشید دستی نے بھی الیکشن ایکٹ 2017 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*