سی این جی کی ڈی ریگولیشن ختم کی جائے، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

سی این جی کی ڈی ریگولیشن ختم کی جائے، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا ہے کہ وزارت پٹرولیم سی این جی کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 12جنوری کو ہڑتال کریں گے۔سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزات پیٹرولیم سی این جی کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے اور اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 12 جنوری کو ایک روزہ ہڑتال کی جائے گی ۔ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ 13 جنوری کو تمام سی این جی پمپوں کا گاڑیوں سے گھیراؤ کریں گے اور ڈی ریگولیٹ کرنے اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*