سی پیک کی بنیاد رکھنے والے آصف زرداری ہیں، مولا بخش چانڈیو

سی پیک کی بنیاد رکھنے والے آصف زرداری ہیں، مولا بخش چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ سی پیک کی بنیاد رکھنے والے آصف زرداری ہیں، آصف صاحب نے چین کے بے پناہ دورے کیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے آج بڑی تفصیل سے بتایا کہ سی پیک کی سوچ کیسے پیدا ہوئی، سی پیک سارے پاکستان کی بھلائی کا منصوبہ ہے، جس میں سندھ کا بھی بڑا حصہ ہے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میرے لیے یہ چین اور پاکستان کی دوستی اجنبی بات نہیں،پاک چائنہ دوستی کے سنگ میل ذوالفقار علی بھٹو ہیں ،ایسے پروجیکٹ ہوتے ہیں جن کی بنیاد کوئی رکھتا ہے افتتاح کوئی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک آصف زرداری کی محنت ہے ، ہم سب سی پیک پر فخر کرتے ہیں، اس منصوبے کے لیے دعاگو ہیں، یہ لوگ سی پیک کی بات کرتے ہیں تو انہیں آصف زرداری صاحب یاد کیوں نہیں آئے۔مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں سندھ میں ترقی کی لہر آئے گی،ہمارے یہاں بہت سے منصوبے شروع ہوچکے ہیں،گوادر پراجیکٹ معمولی نہیں یہ آصف زرداری کے دور میں شروع ہوا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*