شاہدآفریدی کو الوداعی میچ نہ دینا بدقسمتی ہے

شاہدآفریدی کو الوداعی میچ نہ دینا بدقسمتی ہے

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان شاہد آفریدی کو الوداعی میچ نہ دینے سے دنیا میں مثبت پیغام نہیں جارہا، اس لیے پی سی بی کو اس بارے میں سوچنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی  کو الوداعی میچ نہ دے کر زیادتی نہیں کر رہا۔جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘شاہد آفریدی نے بیس سال پاکستان کی خدمت کی، ملک کا تشخص بیرون ممالک میں بہتر بنایا، تو یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو الوداعی میچ نہیں دے رہا۔ملالہ یوسفزئی سے حال ہی میں کی گئی ملاقات پر پشاور زلمی کے فینزسوشل میڈیا اور فیس بک لائیو کے دوران بھی جاوید آفریدی سے اس بارے میں پوچھتے رہے۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے ملک میں عدم برداشت زیادہ ہے، میں تو سب سے ملا ہوں اور ملتا رہوں گا۔جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے اور ایک مرتبہ پھر دہرانا چاہیں گے کہ کشمیر کی ٹیم کو بھی پی ایس ایل میں شامل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں کے زیر انتظام ‘کشمیر کی ایک متحدہ ٹیم بنا کر اسے پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی حیثیت سے شامل کیا جائے۔’

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*