شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو سلام: سربراہ پاک فوج

شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو سلام: سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی یوم دفاع و شہدا کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا، جس میں آرمی چیف شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کرتے نظر آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو بھی سلام پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے دوسرے پرومو میں شہداء جدوجہدِ آزادی کشمیر کو سلام پیش کیا گیا ہے۔

اس پرومو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب فوج کے سامنے کشمیریوں کے پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کو دکھایا گیا ہے جب کہ کشمیری شہداء اور حریت کمانڈر شہید برہان وانی بھی اس پرومو کا حصہ ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*