عابدی قتل ،جیل میں قید ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سے تفتیش کرنے کا فیصلہ

عابدی قتل ،جیل میں قید ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سے تفتیش کرنے کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کی تفتیش جیل میں قید ایم کیو ایم لندن کے ملزمان سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس میں تحقیقاتی کمیٹی ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کی سربراہی میں جیل کادورہ کرے گی۔

ایس ایس پی سائوتھ پیر محمد شاہ کی سربراہی میں تفتیش کے لیے بنائی گئی تفتیشی ٹیم نےعلی رضا عابدی کے گھر کے اطراف میں مزید4کیمروں کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ۔

ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو واضح کرنے کیلیےنجی کمپنی کو بھیجی ہیں، اب تک چھ مقامات سے سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کی گئی ہے جبکہ جہاں علی رضا عابدی پر فائرنگ کی گئی اس جگہ کی جیو فینسنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*