عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (7نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 15 سینٹ کا اضافہ ہونے سے قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روز خام تیل کی قیمت میں 15 سینٹس اضافے ہوا ہے جس کے بعد خام تیل 49.86 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جو کہ رواں سال کی بلند ترین سطح ہے۔ علاوہ ازیں برنٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 38 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برٹ کروڈ آئل کی قیمت 50 اعشاریہ 12 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*