عالمی مارکیٹ میں سونا 1230 ڈالرفی اونس پر آگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 1230 ڈالرفی اونس پر آگیا

کراچی (7نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا ساڑھے 6 ڈالر اضافے سے1230 ڈالرفی اونس پر آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 21 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی گرام قیمت 39 اعشاریہ 54 ڈالر ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے اور چاندی کی قیمتوں میں 16 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمتیں 16 اعشاریہ 42 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*