عالمی مالیاتی بحران: کینسر کے 5لاکھ مریضوں کی جان کو خطرہ

cancer cell

لند ن(7نیوز)ایک تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی بحران دنیا بھر میں کینسر سےاضافی 5لاکھ اموات کی وجہ بن سکتا ہے۔تحقیق میں کہاگیا ہے کہ 2008سے 2010 کے دوران ہونے والا عالمی مالیاتی بحران مزید 5لاکھ کینسر کےمریضوں کی موت کی وجہ بن سکتا ہے،کیو نکہ اس بحران کی وجہ سے بے روزگاری اور صحت کی دیکھ بھال میں کمی نے علاج کو متاثر کیا تھا۔اعداد و شماربتاتے ہیں کہ بے روزگاری اور عوامی صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافے نے کینسر اموات میں بڑھائی ہیں۔تحقیق کے مطابق 2008سے 2010 کے عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے34 رکنی او ای سی ڈی تنظیم کے ملکوں میں کینسر سے اضافی 2لاکھ 60ہزار اموات ہوسکتی ہیں ،اس کے علاوہ صرف یورپی یونین میں ایک لاکھ 60ہزار،امریکا میں 18سواور فرانس میں 15سوافراد کینسر سے اضافی اموات ہوسکتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*