علی اعجاز نے مزاحیہ کردار کے ساتھ ساتھ سنجیدہ کردار بھی بڑی خوبصورتی سے نبھائے،فواد چودھری

علی اعجاز نے مزاحیہ کردار کے ساتھ ساتھ سنجیدہ کردار بھی بڑی خوبصورتی سے نبھائے،فواد چودھری

اسلام آباد:فاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے معروف اداکارعلی اعجاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ورسٹائل اداکار سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علی اعجاز نے مزاحیہ کردار کے ساتھ ساتھ سنجیدہ کردار بھی بڑی خوبصورتی سے نبھائے۔ وزیر اطلاعات نے علی اعجاز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فن کی دنیامیں علی اعجاز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ علی اعجاز نے مزاح کو ایک نیا ڈھنگ دیا۔علی اعجازکے سنجیدہ کردار بھی لوگ کئی سال گزر جانے کے با وجود بھی بھول نہیں سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*