عمران خان سادہ آدمی ہے,شیخ رشید احمد

عمران خان سادہ آدمی ہے,شیخ رشید احمد

لاہور شیخ رشید احمد نے کرتار پور راہداری کھلنے کا سارا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دے دیا۔

ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور کا سارا کریٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ باجوہ کے ایک جپھے نے ہندوستان کے سارے دفتر خارجہ کو نیست و نابود کردیا، انہوں نے ساری دنیا میں پیغام پہنچایا جسے عمران خان نے عملی شکل دی ۔ انڈیا میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے کہ ان کا جو مشن تھا اس کو جنرل باجوہ کے ایک جپھے نے ختم کردیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فکر، تدبر اور دور اندیشی سے کام لیا۔بڑے سیاسدانوں نے اپنے مستقبل کی سیاست تباہ کردی جبکہ عمران خان پاکستان کا ایک ایک تنکا جوڑ رہے ہیں۔

عمران خان کے یوٹرن کی وضاحت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سادہ آدمی ہے،وہ حکمت عملی میں تبدیلی کو یوٹرن کہہ گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*