عمران خان نے حکومت اور اپنی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا:خورشید شاہ

عمران خان نے حکومت اور اپنی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا:خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان نے حکومت اور اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم 4 ماہ بعد مڈٹرم انتخابات کا کہہ دیں تو اس سے بڑی ناکامی کیا ہوسکتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ حکومت 4 ماہ میں ایکسپوز ہوگئی ہے،پارلیمنٹ نہیں پی ٹی آئی حکومت ناکام ہوئی ہے،پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نئے انتخابات ہوں گے یا پارلیمنٹ کے اندر تبدیلی آئے گی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔اپوزیشن نہیں چاہتی کہ روز روز غیر یقینی صورتحال پیدا کر کے عوام کو آزمائش میں ڈالا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*