عمران خان نے دھرنے کے وقت کے چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی، سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی

عمران خان نے دھرنے کے وقت کے چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی، سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی

سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے کے وقت کے چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگا کر انتخابات میں تحریک انصاف کو جتوایا جائے گا۔جاوید ہاشمی نے ایک انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا90روز کے لیے لگایا جانا تھا، اس دوران الیکشن کرائے جانے تھے، جن میں تحریک انصاف کو فتح دلوائی جانی تھی۔انہوں نےمزید کہا کہ یہ ڈیل عمران خان نے کی تھی، جس کا انکشاف انہوں نے میرے سامنے اکیلے بیٹھ کر کیا تھا، عمران خان کو ان کے سامنے بٹھا کر اس بات کی ان سے تصدیق کرائی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*