عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، مولانا طارق جمیل

عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد: مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ عمران خان سے بھرپور تعاون کیاجائے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کئے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، قوم فیصلہ کرلے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنا لیں۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*