عمران خان کی جانب سےعائد الزامات پر الیکشن کمیشن کاشدید رد عمل کا اظہار

عمران خان کی جانب سےعائد الزامات پر الیکشن کمیشن کاشدید رد عمل کا اظہار

عمران خان کی جانب سےعائد الزامات پر الیکشن کمیشن نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جان بوجھ کر بدنام کرنے کی مہم سے مرعوب نہیں ہوگا،ادارہ اپنا کام ذمہ داری سے ادا کرتا رہے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان یا کسی اور رہنما کی جانب سے کمیشن کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش قابل افسوس ہے۔عمران خان نے گزشتہ روز تقریر میں الیکشن کمیشن پرکڑی تنقیدکرتےہوئے 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنائےجانےکاالزام عائد کیاتھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*