عمران خان کی ضمانت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،ایسے لوگوں کو صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ دیا جا رہا ہے ،طلال چودھری

عمران خان کی ضمانت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،ایسے لوگوں کو صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ دیا جا رہا ہے ،طلال چودھری

وزیرمملکت طلال چودھری نے کہا عمران خان کی ضمانت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، 2018 کے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کون اہل ہے اورکون نااہل،اس کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے،ایسے لوگوں کوصادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے،جن کا ڈوپ ٹیسٹ ٹھیک نہیں،طلال چودھری نے کہا کہ اگرایسے صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کویہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا،ان کا کہنا تھا کہ امپائر کی انگلی پرآسرا کرنے والے اب نجومی کی بات کرتے ہیں،عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر لگی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*