عوام اور مسلح فورسز کی کوششوں سےپاکستان محفوظ ہے، سابق صدر آصف علی زرداری

عوام اور مسلح فورسز کی کوششوں سےپاکستان محفوظ ہے، سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جیالوں  نے جس طرح میرا لاہور میں استقبال کیا وہ دن بھی مجھے یاد ہے، بی بی ہمارے ساتھ ہیں اورشہید ذوالفقارہمارے ساتھ ہیں۔ عوام اور مسلح فورسز کی کوششوں سےپاکستان محفوظ ہے۔اپنی آمد کے فوری بعد ایئرپورٹ کے قریب واقع جلسہ گاہ سے خطاب کرتےہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کرسی پر آج کون ہے اور کل کون ہوگا، ہم ایک مرتبہ دوبارہ ایوانوں میں بیٹھیں گے اورپیپلزپارٹی اقتدارمیں آئے گی۔جیالوں سے خطاب میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ جب بھی ملک سے باہر گیا تو کہا گیا کہ بھاگ گیا،انکویہ بات سمجھ کیوں نہیں آتی ہمیں تو دفن ہی گڑھی خدابخش میں ہونا ہے ۔سابق صدر کا جیالوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جمہوری جدوجہد کریں گے،جمہوریت کوآگےبڑھائیں گے اور جمہوریت ہی ہمارا سب سے بڑا انتقام ہےانہوں نے کہا کہ میں مایوسی کا نہیں امید کا پروگرام لے کرآیا ہوں،کشمیریوں کی جدوجہد ہار نہیں سکتی، کشمیرپاکستان بن کررہے گا۔سابق صدر نے مزید کہا یہ وقت پاکستان،چین اوراس خطے کا ہے،سی پیک منصوبے پر آنے والی نسلوں کا سوچ کر کام کیاانہوں نے تقریر کا آغاز پاکستان کھپے کے نعرے سے کیا۔قبل ازیں ایئرپورٹ پر سابق صدر زرداری کا استقبال یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویزاشرف،شیری رحمان ،نوید قمر،قائم علی شاہ،قمرزمان کائرہ ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پی پی کے دیگر رہنماؤں نے کیا۔ایئرپورٹ پرسابق صدرآصف علی زرداری سے مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*