فلوریڈا فائرنگ ،ملزم پردہشتگردی کے الزامات کا امکان

فلوریڈا فائرنگ ،ملزم پردہشتگردی کے الزامات کا امکان

امریکی ایف بی آئی نے فلوریڈا ایئرپورٹ پر فائرنگ میں ملوث ملزم سے رات بھر تفتیش کی ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسٹیبان سینٹیا گو پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے جاسکتے ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز فلوریڈا ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والا ملزم اسٹیبان سنتیاگو فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر حملے کی نیت سے آیا تھا ۔اس حوالے سے ایف بی آئی نے 26 سالہ ملزم سے رات بھر تفتیش کی، سینٹیاگو پر اسلحہ استعمال کرنے اور لوگوں کی موت کا سبب بننے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر دہشت گردی کے الزامات بھی عائد کیے جاسکتے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*