قائد اعظم محمد علی جناح کایوم پیدائش عقیدت و احترام سے منارہی ہے

قائد اعظم محمد علی جناح کایوم پیدائش عقیدت و احترام سے منارہی ہے

اسلام آبادقوم آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یو م پیدائش روایتی جوش جذبے سے منا رہی ہے ،اس سلسلے میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا دستہ گارڈز کے فرائض سے سبکدوش ہوا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک کے طول وعرض میں تقریبات کااہتمام کیاجائیگا ۔
قائد اعظم محمد علی جنا ح کے سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹے جائیں گے اوربابائے قوم کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائیگا ، اس موقع پر ملی نغمے پیش کئے جائیں گے اور پاکستان کے حصول کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اورشبانہ روز جدوجہد پر روشنی ڈالی جائیگی۔ پاکستانی قوم ہر سال بابائے قوم کے یوم پیدائش 25دسمبر کو یہ عہدکرتی ہے کہ وہ پیارے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور محنت اورلگن کے ساتھ کام کرے گی اور پاکستان کوحقیقی معنوں میںایک اسلامی فلاحی جمہوری ریاست بنا کردم لے گی جس کا خواب بابائے قوم نے دیکھا تھا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*