(ق) لیگ کے عبدالقدوس بزنجو نئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

(ق) لیگ کے عبدالقدوس بزنجو نئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو کو صوبے کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کرلیا۔

نواب ثناء اللہ زہری نے اپنی ہی جماعت کے ناراض اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے قبل ہی 9 جنوری کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے استعفیٰ دے دیاثناءاللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد صوبے میں وزارت اعلیٰ کے لیے سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوئی اور سرفراز بگٹی سمیت اکثریتی اراکین نے میر عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کردیا۔صوبائی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا جو اسپیکر راحیلہ درانی کی سربراہی میں جاری ہے۔اجلاس کے آغاز میں قصور میں قتل ہونے والی کمسن زینب اور ایئرمارشل (ر) اصغر خان سمیت کوئٹہ دھماکے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس کے بعد اسپیکر نے اراکین کو قائد ایوان کے انتخاب کا طریقہ کار بتایا جس کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے رائے شماری کی گئی۔اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے و الے میر عبدالقدوس بزنجو کے حمایتی ارکان کے لیے اے لابی اور پشتونخوا میپ کے لیاقت علی کے حمایتی اراکن کے لیے بی لابی بنائی گئی جب کہ صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا۔

نئے وزیراعلیٰ آج ہی حلف اٹھائیں گےاسمبلی میں اراکین نے مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان منتخب کیا، صوبے کے نئے وزیراعلیٰ آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اسمبلی اجلاس سے کچھ دیر قبل ہی پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال وزارت اعلیٰ کے دوسرے امیدوار سید لیاقت علی کے حق میں دستبردار ہوگئے جس کی تحریری درخواست انہوں نے سیکریٹری اسمبلی کو جمع کرائی۔

عبدالقدوس بزنجو 1974 میں پیدا ہوئےصوبے کے نئے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے 2013 کے عام انتخابات میں صرف 544 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔عبدالقدوس بزنجو یکم جنوی 1974 کو بلوچستان کے ضلع آواران کے گاوں شنڈی جھو میں پیدا ہوئے۔انہوں نے پہلی بار 2002ء میں پرویز مشرف دور میں صوبائی حلقے پی بی 41 سے کامیابی حاصل کی۔ 2013ء کے عام انتخابات میں عبدالقدوس بزنجو نے مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا اور پاکستان کی انتخابی تاریخ میں سب سے کم یعنی 544 ووٹ لے کر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب ایک اعشاریہ ایک 8 فی صد رہا۔ عبدالقدوس بزنجو 2013 سے 2015 تک صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رہے جو بعد میں مستعفی ہو گئے۔عبدالقدوس بزنجو تاریخ میں سب سے کم 544 ووٹ حاصل کرنے والے پہلے رکن اسمبلی ہیں جو ملک کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*