لودھراں ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گے، وزیرریلوے سعد رفیق

لودھراں ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گے، وزیرریلوے سعد رفیق

وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لودھراں ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گے ، دھند کےباعث بورڈ نظرنہ آنے کی تحقیقات بھی جاری ہیں ۔وزیرریلوے سعد رفیق کی بہاول وکٹوریہ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کےبعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس پندرہ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔لودھرا ں میں ریلوے کے المناک حادثے میں جاں بحق معصوم طالبعلموں کےسوگ میں فضا آج بھی سوگوار ہے۔ آج ایک اور 12 سالہ طالب علم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے حادثے میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ حادثہ کے ذمے دارگیٹ کیپر، ڈرائیور او اسسٹنٹ ڈرائیور پولیس تحویل میں ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دیکھا جارہا ہے کہ ڈرائیور کی غفلت ہے یا دھند کی وجہ سےدکھائی نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں سامنے آنے والے بہت سے سوالات کے جوابات تلاش کررہے ہیں۔لودھراں کے علاقہ جلال پور روڈ میں گزشتہ روزریلوے پھاٹک پر ٹرین حادثے میں 7 معصوم طالب علموں سمیت 8 افراد کی ہلاکت پر علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ کاروبار اور بازار بند ہے۔خواجہ سعد رفیق نے لواحقین کو انصاف کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا بدلہ مالی معاونت نہیں ہوسکتا تاہم پھر بھی محکمے کی جانب سے لواحقین کو فی کس 15-15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*