لیبیا کا مسافر طیارہ اغوا کرلیا گیا، اغوا کاروں نے طیارہ مالٹا ایئر پورٹ پر اتارلیا

لیبیا کا مسافر طیارہ اغوا کرلیا گیا، اغوا کاروں نے طیارہ مالٹا ایئر پورٹ پر اتارلیا

لیبیا کا مسافر طیارہ اغوا کرلیا گیا، اغوا کاروں نے طیارہ مالٹا ایئر پورٹ پر اتارلیا ہے، طیارے میں 111مسافر سوار ہیں،حکام کے اغوا کاروں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اغواکاروں نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے، فی الحال ان کی جانب سے کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دستی بموں سے لیس دو اغوا کاروں نے لیبیا کی افریقیہ ائیرویز کے مسافر طیارے ائیربس اے320 کو اس وقت اغوا کیا جب وہ اندرونی پرواز پر وسطی شہر تمنہنت سے دار الحکومت طرابلس کی جانب محوِ پرواز تھا۔اس دوران اغواکاروں نے طیارے کا رُخ بحیرہ روم کا جزیرہ مالٹا کی جانب موڑنے پر مجبور کر دیا۔مالٹا کے وزیر اعظم جوزف موسکٹ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ اغواکاروں کے مطالبات ابھی تک واضح نہیں ہوسکے، تاہم ان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*