ماسکو : برف سے بنے مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ماسکو : برف سے بنے مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

دوسرےممالک کی طرح روس میں بھی سال نو کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔روس کے دار الحکومت ماسکو میں اسی مناسبت سے آئس فیسٹیول جاری ہے جس میں برف سے بنے دیوہیکل مجسمے عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ماسکو میں واقع وکٹری پارک میں سجے اس دلچسپ میلے میں روس کی تاریخی عمارتوں اور مقامات کے برف سے بنے ماڈلز رکھے گئے ہیں جبکہ برف سے بنی لمبی سلائڈز سے بھی لوگ خوب محظوظ ہورہے ہیں۔یہ میلہ 8جنوری تک جاری رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*