مجھ سےاپوزیشن کےسات رہنماؤں نےاین آراومانگا ہے، ضرورت ہوگی تونام بھی بتاؤں گا،مرادسعید

مجھ سےاپوزیشن کےسات رہنماؤں نےاین آراومانگا ہے، ضرورت ہوگی تونام بھی بتاؤں گا،مرادسعید

 وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا مجھ سےاپوزیشن کےسات رہنماؤں نےاین آراومانگا ہے, ضرورت ہوگی تونام بھی بتاؤں گا، جس نے بھی عوام کاپیسہ لوٹا اس کو ڈی چوک پرپھانسی دیں گے اس کےاثاثوں کی ڈی چوک پرنیلامی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اسمبلی کےایک سیشن پرکروڑوں روپےخرچ ہوتےہیں، عوام شام میں پوچھتےہیں اسمبلی سیشن میں عوامی ایشوزپرکیابات ہوئی، اپوزیشن لیڈرسیشن میں آتےہیں اورایک ہی سوال بارباردہراکرچلےجاتےہیں کہ ن لیگ پر کیا الزام ہے اور کس بات پرگرفتاریاں کی گئیں۔

مرادسعید کا کہنا تھا کہ آئیں مل کرایک قراردادپیش کرتےہیں میں پڑھ کرسنادیتاہوں، جس نےبھی عوام کاپیسہ کھایااسےڈی چوک پرپھانسی اورجائیدادنیلام کرنی چاہیے، کیا اپوزیشن میری اس قراردادپراتفاق کرتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا سیشن میں عوام ایشوز کے بجائے ذاتی ایشوز پر بات کی جاتی ہے، کرپشن کےمیگااسکینڈل عوام کےسامنےہیں، کھربوں روپےقرضہ لیاگیالیکن کیاعوام کی تقدیربدلی گئی، ہزاروں سوال پوچھےجاتےہیں لیکن ان کاجواب ایک ہی ہوتاہےمیراکیاقصورہے،مرادسعید

ان کا مزید کہنا تھا کہ زمین کے لئےعوام سے پیسے لیے گئےاورانہیں ایک پلاٹ بھی نہیں دیاگیا، ایک پروجیکٹ میں الحمداللہ میں نے40کروڑکی ریکوری بھی کرلی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*