مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری

مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری

لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نواز کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترامیم، حلقہ بندیوں، آئندہ انتخابات، پنجاب بھر میں جلسوں اور دیگر معاملات پر گفتگو ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ 20نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسے کیلیے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کے ملتان کے صدر بلال بٹ سے کہا ہے کہ وہ شہر میں جلسے کی تیاریاں کریں۔ اجلاس میں شہباز شریف، سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز، رانا اقبال اور دیگر شریک ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*