مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم، بالی ووڈ فلم ’حیدر‘ کے اداکار سمیت 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم، بالی ووڈ فلم ’حیدر‘ کے اداکار سمیت 2 نوجوان شہید

 بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے دو نوجوانوں کو شہید کردیا، فوجی بربریت کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان نے بالی ووڈ فلم ’حیدر‘ میں شاہد کپور کے ساتھ کردار ادا کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو اتوار کے روز بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں شہید کیا جن کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انسانوں کے سمندر میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہوں نے مدثر رشید اور ثاقب بلال شیخ کے جنازے کے ساتھ مارچ کیا اور آزادی کے نعرے بھی لگائے، شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور بھارت کی مخالفت میں بھی صدائیں بلند کیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*