ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سے گزرے 18 برس بیت گئے

ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سے گزرے 18 برس بیت گئے

کراچی: ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سے گزرے 18 برس بیت گئے لیکن ان کی آواز آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔
ملکہ ترنم نور جہاں 21 ستمبر 1926 کوعظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا نام اللہ وسائی رکھا گیا۔ میڈم نور جہاں نے 9 سال کی عمرمیں گلوکاری کا آغاز کیا۔
قیام پاکستان سے قبل نور جہاں نے ممبئی میں کئی فلموں نادان، نوکر، لال حویلی، دل، ہمجولی اور جگنو وغیرہ میں کام کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئیں جہاں پرانہوں نے اداکاری اورگلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔ نور جہاں نے دوپٹہ، گلنار، انتظار، لخت جگر، کوئل اور انار کلی میں کام کیا۔ میڈم نورجہاں نے ایک ہزار فلموں کےلئے گیت گائے۔ملکہ ترنم کے دل میں پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی اور انہوں نے 1965 کی جنگ کے دوران کئی ملی نغمے گائے اور ان گیتوں سے پاکستانی فوج اورعوام کا حوصلہ بلند ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*