ملک بھر میں شدیدسردی،مزید4روزبرقراررہنےکاامکان

QUETTA, PAKISTAN, JAN 27: An aged man warms his leg on burning wood to save himself from cold waves of winter season at a roadside in Quetta on Friday, January 27, 2012. (Arsalan Naseer/PPI Images).

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 3 سے 4 روز جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ رات کے وقت درجہ حرارت مزید 4 ڈگری کم ہو سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اتوار کے روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ منفی 10، مالم جبہ، ہنزہ، مری اور راولاکوٹ میں منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*