ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل

کراچی:کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے جبکہ کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔پولیس نے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں اور جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*