موبائل فون قریب رکھ کر سونا صحت کیلئے خطرناک ہے،تحقیق

موبائل فون قریب رکھ کر سونا صحت کیلئے خطرناک ہے،تحقیق

کیلیفورنیا:سمارٹ فون کی ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک ڈبے میں بند کردیا ہے اور جب سے موبائل فون آیا ہے نوجوان نسل کی یہ پسندیدہ ترین چیز بن چکا ہے اور تقریباًہر کوئی رات کو اسے قریب رکھ کر سوتا ہے۔مگر اب امریکی ریاست کیلیفورنیاکے محکمہ صحت نے تحقیق کی ہے کہ موبائل فون کو قریب رکھ کر نہیں سونا چاہیے کیونکہ یہ انسانی صحت کیلئے خطرنا ک ہے۔محققین نے خبردار کیا کہ سونے سے قبل صارفین کو اپنے موبائل فون سرہانے نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ موبائل فونز معلومات کے تبادلے کے لیے کم فریکوئنسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں خصوصاً اْس وقت جب صارف سٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کررہا ہو، اس سے جو شعاعیں نکلتی ہیں وہ صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہیں جس سے کینسر، ذہنی امراض اور بانجھ پن جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق سے یہ بات تو ثابت نہیں کہ موبائل فونز سے نکلنے والی  شعاعیں کس حد تک خطرناک ہیں لیکن اس بات کے کافی شواہد موصول ہوئے ہیں کہ یہ کینسر، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا باعث بنتی ہیں اور بچوں کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سونے سے 2 گھنٹے قبل اپنا فون استعمال نہ کریں اور سوتے وقت اسے دور رکھ کر سوئیں۔دوسری جانب کھانا کھاتے وقت بھی فون استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ کھانا کھاتے وقت اگر موبائل فون استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے اور ذہنی کمزوری کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*