موبائل پر 38 فیصد ٹیکس، اس سے اچھی ٹیکسیشن کیا ہوگی؟ فواد چوہدری

موبائل پر 38 فیصد ٹیکس، اس سے اچھی ٹیکسیشن کیا ہوگی؟ فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ 60 ڈالر سے کم قیمت موبائل پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ  مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکسۡ ہے اس سے اچھی ٹیکسیشن کیاہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ایک فون اپنے ساتھ لاسکتے ہیں تاہم اضافی فون لانے پر ٹیکس عائد ہوگا۔ ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کررہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟

فواد چوہدری نے کہا 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی۔ ٹیکس کلچر اپنانا ہوگا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*