میاں چنوں: اسپتال میں وزیرِ اعلیٰ پروٹوکول کے باعث بچی جاں بحق

میاں چنوں: اسپتال میں وزیرِ اعلیٰ پروٹوکول کے باعث بچی جاں بحق

وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی آمد پر ٹی ایچ کیو اسپتال میں خصوصی پروٹوکول کے باعث ایک سال کی بچی ڈاکٹرز کی توجہ نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہو گئی۔

 وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی آمد پر ٹی ایچ کیو اسپتال میں شدید رش ہو گیا، جس کے باعث ایمرجنسی میں موجود ایک سال کی بچی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

بچی کی والدہ نے الزام لگایا کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب کی آمد کے بعد ڈاکٹرز نے بچی پر توجہ نہیں دی، ڈاکٹرز وزیرِ اعلٰی پنجاب کے پروٹوکول میں لگے رہے، بچی کے علاج پر کسی نے توجہ نہیں دی۔

دوسری طرف ڈاکٹرز نے اپنا مؤقف دیا ہے کہ بچی کو کوئی ایسی ایمرجنسی لاحق نہیں تھی بلکہ وہ تھیلسیمیا کی مریض تھی۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج ٹی ایچ کیواسپتال کا دورہ کیا تھا، میاں چنوں کے دورے کے موقع پر وہ اپنے دوست کے گھر بھی گئے، جہاں انھوں نے دوست کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*