نئی بائیو گرافیکل ایکشن فلم’دی لوسٹ سٹی آف زی‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا

نئی بائیو گرافیکل ایکشن فلم’دی لوسٹ سٹی آف زی‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا

حقیقی واقعات پر مبنی ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل ایکشن فلم’دی لوسٹ سٹی آف زی‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجیمز گرے کی یہ سنسنی خیز فلم امریکی جرنلسٹ ڈیوڈ گرین کے ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی1920ءکی دہائی میں رونما ہونے والے ایسے واقعات کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں پر اسرار تاریخی شہر کی کھوج لگاتے ہوئے ایمزون کے گھنے جنگلات میں برطانوی کرنل لاپتہ ہو جاتا ہے،اس کرنل کی تلاش کیلئے بعد ازاں ایک ٹیم روانہ کی جاتی ہے جو حیرت انگیزصورتحال کا سامنا کرتے ہوئے مشکل حالات سے دوچار ہو جاتے ہیں۔معروف اداکار اور پروڈیوسر بریڈ پِٹ اور جیریمی کلینر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار چارلی ہن مین، رابرٹ پیٹنسن، ٹام ہالینڈ، سیئنا مِلر اور ایڈورڈ ایشلے اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔حقیقی واقعات کے گرد گھومتی سنسنی سے بھرپور یہ ایکشن ایڈونچر فلم آئندہ سال 21اپریل کو ایمیزون اسٹودیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*