نوازشریف اور شہبازشریف کی منسٹرزانکلیو میں ملاقات،نیب مقدمات،سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

نوازشریف اور شہبازشریف کی منسٹرزانکلیو میں ملاقات،نیب مقدمات،سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

سابق وزیراعظم نوازشریف اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف سے ملاقات کیلئے منسٹر انکلیو پہنچ گئے ، نواز شریف نے منسٹرز کالونی میں اپنے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے شہبازشریف سے ملاقات کیلئے نیب کودرخواست دی تھی،نیب کی جانب سے اجازت ملنے دونوں بھائیوں میں منسٹرز انکلیو میں ملاقات ہوئی،منسٹرزکالونی میں شہبازشریف کی رہائشگاہ کوسب جیل کادرجہ دیاگیاہے۔

نوازشریف اور شہبازشریف ملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اورزیرسماعت نیب مقدمات پرتبادلہ خیال کیا گیا ،اس کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال اورپارٹی امورپربھی بات چیت ہوئی،ملاقات میں حمزہ شہبازکو باہر جانے سے روکنے اور خواجہ برادران کی گرفتاری پر بات چیت ہوئی ،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں سے نوازشریف کو آگاہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*