نواز شریف اور آصف زرداری قوم کو بیوقوف نہ بنائیں ،وزیر اطلاعات پنجاب

نواز شریف اور آصف زرداری قوم کو بیوقوف نہ بنائیں ،وزیر اطلاعات پنجاب

میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نےدعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی سرگوشیوں میں نواز شریف نے شہباز شریف کو زرداری سے خبردار کیا۔ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا کہ کہ آصف زرداری سے بچ کر رہو۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ زرداری پہلے بھی ہمیں بیچ کر کھا گیا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نےدعویٰ کیا کہ میاں صاحب نے اپنے چھوٹے بھائی کو سمجھایا کہ جب ہم پر برا وقت آیا تو زرداری تالیاں بجارہے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ زرداری صاحب جب خود پھنسے ہیں تو انہیں ن لیگ اور میثاق جمہوریت کی یاد آگئی ہے۔ ن لیگ اور پی پی کی قیادت اپنے آپ کو بچانے کیلئے ایک دوسرے کے قریب ہو رہی ہے،بلیک میل کرکے این آو او مانگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نےتمام اختیارات ہونے کے باوجود جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا، ہم نے جنوبی پنجاب صوبے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*