نواز شریف کی تقریر نشر کرنے سے نہ روکنے پر چیئرمین پیمرا کولیگل نوٹس بھیج دیا گیا

نواز شریف کی تقریر نشر کرنے سے نہ روکنے پر چیئرمین پیمرا کولیگل نوٹس بھیج دیا گیا

لاہور ۔وکلاءکنونشن کے موقع پرسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تقریر نشر کرنے سے نہ روکنے پر چیئرمین پیمرا کولیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔یہ نوٹس آمنہ ملک نامی خاتون نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے بھجوایا ہے، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کا حکم دیاتھا ، کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3جے کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی، نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے وکلاءکنونشن سے خطاب کے دوران عدلیہ پر کڑی تنقید کی جو مختلف ٹی وی چینلز نے نشر کی یہ پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے ، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی اسکی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں ورنہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

ہر جگہ ہر وقت باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں

WWW.7NEWSPK.TV  

7NEWSPK

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*