نوجوان کی پی ٹی آئی کے ایم این اے اظہر جدون سے ہاتھا پائی

نوجوان کی پی ٹی آئی کے ایم این اے اظہر جدون سے ہاتھا پائی

ایبٹ آباد میں ہیلتھ کارڈ کی تقریب ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگئی ، پی ٹی آئی کے مشتعل کارکن نے سٹیج پر چڑھ کر تحریک انصاف کے ایم این اے اظہر جدون سے ہاتھا پائی شروع کر دی ۔رسوائی بھی ہوئی تو رشتے دار کے ہاتھوں جلال بابا آڈیٹوریم میں ہیلتھ پروگرام کی تقریب ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گئی ۔ غم و غصے میں بپھرا زین نامی نوجوان سٹیج پر آیا اور تحریک انصاف کے ایم این اے اظہر جدون سے ہاتھا پائی شروع کر دی ۔ہاتھا پائی کے بعد سٹیج پر بھگدڑ مچ گئی ۔ چاک گریبان مشتعل نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ۔ وزیر صحت شہرام ترکئی بھی تقریب میں موجود تھے ۔ واقعے کے بعد آڈیٹوریم میں سیکورٹی بڑھا دی گئی اور کارکنوں کو سٹیج کے قریب نہ آنے دیا گیا ۔ زین ڈاکٹر اظہر جدون کا رشتے دار ہے ، نوجوان کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*