نور اور ولی حامد کے درمیان صلح کیلئے آخری کوششیں شروع

نور اور ولی حامد کے درمیان صلح کیلئے آخری کوششیں شروع

نور بخاری اور انکے شوہر ولی حامد کے درمیان تین ماہ قبل شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے، جسکے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی اور نور نے خلع کا دعویٰ کر دیا تھا۔ اس حوالے سے 16 جنوری کو طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری ہونا ہے مگر اس سے قبل دونوں کے مشترکہ دوستوں نے انکی صلح کروانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے اور آخری کوشش کے طور پر ولی حامد اور نور سے رابطے کئے جا رہے ہیں، جسکا فیصلہ آئندہ دو تین روز میں ہو جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ولی حامد اس حوالے سے لچکدار رویہ رکھتے ہیں جبکہ نور ابھی تک خلع کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*