نیب نے رانا ثنااللہ کیخلاف بھی شکنجہ سخت کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

نیب نے رانا ثنااللہ کیخلاف بھی شکنجہ سخت کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

لاہور (:نیب نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کیخلاف بھی شکنجہ سخت کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ پر فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کروانے کا الزام ہے اور انہوں انڈر پاس کا روٹ تبدیل کروا کر من پسند افراد کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ۔ نیب نے سابق صوبائی وزیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ شہبازشریف مسلسل 64 روز نیب کی تحویل میں رہنے کے بعد اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں تاہم ان کے بعد نیب نے خواجہ برادران کو گرفتار کیا اور اب ان کے بعد رانا ثنااللہ کی باری بھی آ گئی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*