نیب نے مجھے کلین چٹ دے دی ہے، وزیراعلی پختونخوا محمودخان کا دعویٰ

نیب نے مجھے کلین چٹ دے دی ہے، وزیراعلی پختونخوا محمودخان کا دعویٰ

پشاور : وزیراعلیٰ پختونخوامحمودخان نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نےمجھے کلین چٹ دیدی ہے، مالم جبہ کیس میں سمری پرمیرےدستخط ہی نہیں ہے،کیس سےکوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مالم جبہ اراضی کےلیزکیس میں وزیراعلیٰ پختونخوامحمودخان نیب آفس میں پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کرایا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اداروں کااحترام ہےاسی لیےنیب آفس میں پیش ہوا، نیب نے مجھے کلین اینڈ کلیر چٹ دے دی ہے، کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا، مالم جبہ اراضی لیز کامجھےمعلوم نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مالم جبہ کیس میں سوال جواب ہوئے، سمری پرمیرےدستخط ہی نہیں ہے،کیس سےکوئی تعلق نہیں، انہیں علم نہیں کہ جب لیزہوئی تومیں منسٹرٹور ازم تھے بھی یانہیں۔

محمودخان نے مزید کہا ہم سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں، مجھےاس لیےبلاگیاکہ میں وزیرسیاحت تھا۔

خیال رہے نیب میں سوات مالم جبہ اراضی کیس میں 275 ایکڑ اراضی لیز پر دینے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ مالم جبہ میں 2014 میں ریزورٹس کے لیے سرکاری اراضی لیز پر دی گئی تھی، جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آنے پر نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کی تھی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*