نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے، پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے، پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 40 رنز کے مجموعی اسکور پر اب تک پاکستان کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔کیویز کے 258 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اُس وقت لڑکھرا گئی جب صرف 2 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گر گئیں، اظہر علی صفر، فخر زمان 2 اور محمد حفیظ صفر رن  پر پویلین لوٹے۔بعدازاں بابر اعظم 8، شعیب ملک 3، شاداب خان صفر، فہیم اشرف 10 اور حسن علی ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 257 رنز اسکور کیے۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے 73 رنز بنائے جبکہ روس ٹیلر 52 اور مارٹن گپٹل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور رمان رئیس نے 3،3، شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی۔آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستان ٹیم میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے جو انجری کے باعث دوسرا ون ڈے نہیں کھیل پائے تھے۔پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-2 کی برتری حا صل ہے۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔جبکہ دوسرے میچ میں بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کردی گئی تھی، اس میچ میں بھی کیویز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*