نیو ایئرنائٹ پر ترکی میں دہشتگردوں کا حملہ،39افراد ہلاک اور 40زخمی

نیو ایئرنائٹ پر ترکی میں دہشتگردوں کا حملہ،39افراد ہلاک اور 40زخمی

نیوایئر نائٹ پر ترکی کے شہر استنبول میں سال نو کا جشن منانے والوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی ،دہشت گردوں نے نائٹ کلب میں گھس کر 39افراد ہلاک اور 40زخمی کردئیے ۔مرنے والوں میں 16غیر ملکی بھی شامل ہیں۔گورنر استنبول واصف کے مطابق کلب میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک حملہ آور شامل تھا جبکہ عینی شاہدین اور ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 2تھی جو سانتاکلاز کا لباس پہنے ہوئے تھے۔مارے جانے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق حملے کے وقت کلب میں700 کے لگ بھگ افراد موجود تھے،جو سال نو کا جشن منانے کے لیے یہاں جمع ہوئے تھے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے پہلے گارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا پھرکلب میں داخل ہوکر فائرنگ کردی ، حملے کے بعد جان بچانے کے لیے لوگوں نے آبنائے باسفورس میں چھلانگیں لگا دیں ،جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔آبنائے باسفورس ترکی کے یورپی اور ایشیائی حصے (اناطولیہ) کو جدا کرکے یورپ اور ایشیا کے درمیان سرحد قائم کرتی ہے ، اس آبنائے کو آبنائے استنبول بھی کہا جاتا ہے ، یہ بین الاقوامی جہاز رانی کے لئے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے تنگ آبنائے ہےادھر وائٹ ہائوس نے استنبول نائٹ کلب حملے کی مذمت کی جبکہ صدر اوباما نے اپنی ٹیم کو ترک حکام کی مدد کی ہدایت کی ہے۔جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے استنبول میں اپنےشہریوں کوگھروالوں سے رابطے ،محتاط رہنےاور نائٹ کلب کے علاقے میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*