وائرلیس چارجنگ کے ساتھ ہواوے کے وائرلیس ایئربڈز لانچ‎

وائرلیس چارجنگ کے ساتھ ہواوے کے وائرلیس ایئربڈز لانچ‎

ایپل کمپنی کی جانب سے ایئر پوڈز متعارف کرانے کے بعد دیگر کمپنیوں میں بھی اسی قسم کے ائیر بڈز متعارف کرانے کا مقابلہ جاری ہے۔ حال ہی میں ہواوے کمپنی نے فری بڈز 2 پرو نام کے وائرلیس ایئر بڈز متعارف کرائے ہیں ۔ ان ائیر بڈز کا ڈیزائن ایپل کے ایئر پوڈز سے ملتا جلتا ہی ہے اور ان میں وائرلیس چارجنگ دی گئی ہے ۔ یہ بلیوٹوتھ 5.0 کو سپورٹ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ڈیوائس کی بیٹری لائف ڈھائی گھنٹے سے زائد ہے اور اس کے ساتھ وائرلیس چارجنگ کیس بھی دیا گیا ہے جس کی مدد سے ڈیوائس کو پندرہ گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہواوے میٹ 20 پرو پر ریورس چارجنگ کے ذریعے بھی ان ایئربڈز کو چارج کیا جاسکتا ہے۔ ایئر برڈز کی قیمت 999 یان ہے اور انہیں فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*