وزیراعظم آج پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچے گے اور پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم صنعت کے شعبہ سے متعلق ماہرین سے بریفنگ لیں گے، لاہور آمد کے بعد وزیراعظم عمران خان اورر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم پنجاب کابینہ کے ارکان سے خطاب کریں گے، انہیں پنجاب میں صنعتی شعبے میں حکومت پنجاب کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ پلان پر کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں عمران خان سے لاہور میں پنجاب کابینہ کے اراکین نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے مثالی ہونی چاہئے۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب کابینہ کے اراکین اپنے شعبوں میں بہتری کے لیے تجاویز دیں ، 100 روز کے اندر کارکردگی میں نمایاں فرق آنا چاہئے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*