وزیراعظم عمران خان کا ملک بھرمیں منشیات کی لعنت کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم

وزیراعظم عمران خان کا ملک بھرمیں منشیات کی لعنت کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم

پشاور : وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر   میں منشیات کی لعنت کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا اور کہا کارروائی کاآغاز اسلام آباد سے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر  ہاؤس پشاور میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت پختونخوا کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم کو 100روزہ کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور قبائلی اضلاع میں اصلاحات سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ محمودخان ، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان  اور صوبائی وزرا شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ملک بھر میں منشیات کی لعنت کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات کی لعنت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ہوگا، منشیات کا زہر پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز اسلام آباد سے کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*