وزیراعظم عمران خان کو سفر کے لئے سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ

وزیراعظم عمران خان کو سفر کے لئے سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ

عمران خان مغربی ممالک کے سائیکل پر دفتر جانے والے ملکی سربراہوں کی مثالیں دیا کرتے تھے، اب خود انہیں یہ مشورہ دے دیا گیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو یہ مشورہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اور ان کی کابینہ کے اراکین کو دفتر آنے جانے کے لیے سائیکل استعمال کرنی چاہیے کیونکہ کئی ممالک کے لیڈرز سائیکل استعمال کرتے ہیں۔جنرل ضیاءالحق نے بھی سائیکل پر دفتر جانے کی مثال قائم کی تھی چنانچہ موجودہ حکمرانوں کو بھی اس روایت پر عمل کرنا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*