وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں پر تشدد نا قابلِ قبول قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا، وزیرِ اعظم نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کےگارڈز نے صحافیوں پر تشدد کیا تھا، اس واقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ حکومت میڈیا ورکرز کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ انھوں نے شہریار آفریدی اور معاونِ خصوصی افتخار درّانی کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی۔

افتخار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کیمرا مین کے معاملے پر صفائی کی بجائے جھوٹ بولا ہے، نواز شریف سے سچ کی توقع نہیں رکھ سکتے۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ وزیرِ اعظم خود اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر خود کیمرا مین کی عیادت کے لیے اسپتال آیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*