وزیر خارجہ کی بات سے 100 فیصد اختلاف، عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ دن رات منڈلاتا ہے: شہبازشریف

وزیر خارجہ کی بات سے 100 فیصد اختلاف، عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ دن رات منڈلاتا ہے: شہبازشریف

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ شاہ محمودقریشی کی بات سے 100 فیصداختلاف کرتاہوں، وزیرخارجہ نے کہاشہبازشریف پرنیب کیس ہے اورہماراکچھ لینادینانہیں، عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ دن رات منڈلاتا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان پر بھی نیب میں مالم جبہ میں اراضی سے متعلق کیس ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومیا سمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب شہبازشریف نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے قومی اسمبلی میں کیے گئے اظہار خیال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین پی اےسی کیلئے میرانام تجویزکیاتھا لیکن وزیرخارجہ ایسی بات لے آئے کہ میں خاموش نہیں رہ سکا، چیئرمین پی اےسی کے انتخاب پراپوزیشن کافیصلہ ہٹ دھرمی نہیں،شاہ محمودقریشی کی بات سے 100 فیصداختلاف کرتاہوں،وزیرخارجہ نے کہاشہبازشریف پرنیب کیس ہے اورہماراکچھ لینادینانہیں، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں یہ ایساہی ہے کہ دوجمع دو۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمودقریشی کی بات حقائق کامنہ چڑانے کے مترادف ہے کیونکہ عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ دن رات منڈلاتا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان پر بھی نیب میں مالم جبہ میں اراضی سے متعلق کیس ہے ۔وزیر خارجہ وہ لاجک نہ لے کر آئیں جس کا دفاع نہ صرف آپ کیلئے مشکل ہو جائے بلکہ آپ کی پوری پارٹی کیلئے مشکل ہو ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*